بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے-پاکستان

غیر ریاستی عناصر کی وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تک رسائی روکنا ہوگی- پاکستان دوسرے ممالک کی جوہری سکیورٹی کیلئے استعداد بڑھانے میں مدد کو تیارہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 جون 2017 11:57

بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے-پاکستان
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثہ سے خطاب کے دوران کہا کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں سے ہتھیاروں کی نئی دوڑشروع ہوگی، جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑتخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے دھچکا ہوگی، کچھ ایٹمی ریاستوں سے امتیازی برتاو تخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے چیلنج ہے، نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کے لیے امتیازنہ برتا جائے اورپاکستان نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت کی اہلیت رکھتا ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے جب کہ غیر ریاستی عناصر کی وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تک رسائی روکنا ہوگی جب کہ پاکستان دوسرے ممالک کی جوہری سکیورٹی کیلئے استعداد بڑھانے میں مدد کو تیارہے۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے کہا کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں سے ہتھیاروں کی نئی دوڑشروع ہوگی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ کچھ ایٹمی ریاستوں سےامتیازی برتاو تخفیف اسلحہ کی کوششوں کےلیے چیلنج ہے،نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کے لیے امتیازنہ برتا جائے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا تاہم پڑوسی ملک کا ایٹمی صلاحیت بڑھانا علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تخفیف اسلحے کا عالمی ایجنڈا ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کی وجہ سے نامکمل ہے۔ اس کی وجہ کچھ ریاستوں کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کا پرچار کرنا ہے۔