وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن 3حصوں میں بٹ جائے گی ۔ چوہدری غلام حسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 11:56

وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن 3حصوں میں بٹ جائے گی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) :نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے تین حصے ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کے زوال کے بعد مسلم لیگ ن کے تین حصے ہو جائیں گے جن میں سے ایک گروپ نواز شریف کا گروپ ہو گا۔ ایک پنجاب کا گروپ ہو گا اور ایک آزاد گروپ ہو گا۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی تعداد ابھی اور کم ہو گی ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: