بارش کے باعث بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

جمعرات 29 جون 2017 12:07

بارش کے باعث بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر
ْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) بارش کے باعث بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا، 6پروازیں منسوخ کردی گئی ‘ مسافروں کا ایئر پورٹ پر شدید احتجاج‘ منسوخ ہونے والی پی آئی ائے کی پروازوں میں راولپنڈی سے کراچی ،کابل جانے والی پروازیں شامل جبکہ نجی ائیر لائن کی راولپنڈی سے کراچی جانے والی پرواز منسوخ جبکہ راولپنڈی سے شارجہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی فلائٹ انکوائری کے مطابق جمعرات کو بینظیر بھٹو نیشنل ائیر پورٹ پر بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

6پروازیں منسوخ کردی گئیں۔راولپنڈی سے کرا چی جانے والی پی آئی اے کی پروز پی کے 373،راولپنڈی سے کابل جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 249،منسوخ کی گئیں ۔نجی آئیرلائین کی راولپنڈی سے کراچی جانے والی پرواز 205منسوخ جبکہ روالپنڈی سے شارجہ جانے والی نجی آئیرلائن کے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ۔اس کے علاوہ کراچی سے راولپنڈی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 1781اور کابل سے آسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز 250ء،منسوخ کردی گئی ۔کراچی سے راولپنڈی آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔