کشیدہ حالات کے باعث سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کو پارا چنار میں لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی

رحمان ملک اورفیصل کریم کنڈی اسلام آباد واپس روانہ

جمعرات 29 جون 2017 12:07

کشیدہ حالات کے باعث سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کو پارا چنار میں لینڈنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو پاراچنار میں لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی ،اجازت نہ ملنے پر رحمان ملک اورفیصل کریم کنڈی اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے، حکام کے مطابق پاراچنار میں حالات کشیدہ ہیں اس لیے لینڈنگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سیکیورٹی خدشات کے باعث رحمان ملک کو پاراچنار میں لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔ حکام نے بتایا کہ پارا چنار میں حالات کشیدہ ہیں۔ لینڈنگ کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر رحمان ملک اور فیصل کریم کنڈی پاراچنار سے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔