جمشید دستی کی اڈیالہ جیل منتقلی کیخلاف خواتین کا احتجاج

بھائی کی جان کو خطرہ ہے‘ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بھائی سے ملنے نہیں دیا گیا‘رکن اسمبلی کی ہمشیرہ کی بات چیت

جمعرات 29 جون 2017 12:04

جمشید دستی کی اڈیالہ جیل منتقلی کیخلاف خواتین کا احتجاج
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) مظفرگڑھ میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جیل منتقلی کے خلاف درجنوں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔

(جاری ہے)

جمشید دستی کو ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی اطلاع پر خواتین نے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین میں شامل جمشید دستی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ رات ایک بجے بھائی کو ڈی جی خان سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ ان کے بھائی کی جان کو خطرہ ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بھائی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :