چیف جسٹس ثاقب نثار ادائیگی عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ‘

جسٹس آصف کھوسہ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جمعرات 29 جون 2017 12:04

چیف جسٹس ثاقب نثار ادائیگی عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) چیف جسٹس ثاقب نثار عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانگی کے باعث جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس دوست محمدخان نے جسٹس آصف سیعد کھوسہ سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں جن کی واپسی تک جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔