پنجاب حکومت نے احمد پور شرقیہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی بنادی

کمیٹی آئل ٹینکر دھماکے سے اموات کی تحقیقات کرے گی‘ کمیٹی ٹینکر کی میکینکل صورتحال کابھی جائزہ لے گی چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں قائم ٹیم 5روز میں رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی

جمعرات 29 جون 2017 12:04

پنجاب حکومت نے احمد پور شرقیہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی بنادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پنجاب حکومت نے احمد پور شرقیہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی بنادی، کمیٹی سابق آئی جی طارق سلیم ڈوگر ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی جی ایمرجنسی سروسز شامل ہیں ، کمیٹی چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سربراہی میں بنادی گئی ہے کمیٹی آئل ٹینکر دھماکے اموات اور ٹینکر کی میکینکل صورتحال کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب حکومت نے احمد پور شرقیہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی بنادی ۔ کمیٹی آئل ٹینکر دھماکے سے اموات کی تحقیقات کرے گی ۔ کمیٹی ٹینکر کی میکینکل صورتحال کابھی جائزہ لے گی۔ 4رکنی کمیٹی میں سابق آئی جی طارق سلیم ڈوگر ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، ڈی جی ایمرجنسی سروسز شامل ہیں ۔ کمیٹی 5روز کے اندر رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔کمیٹی چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :