شاہ کوٹ‘ وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی‘ 3 مسافر جاں بحق ‘ 11زخمی

جمعرات 29 جون 2017 12:04

شاہ کوٹ‘ وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی‘ 3 مسافر جاں بحق ‘ 11زخمی
شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) مسافروین میں آگ لگنے سے 3مسافر جاں بحق ،11شدید زخمی ہوگئے،وین میں آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائر بریگیڈ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر پابو پا یا۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق جمعرات کو مسافروین میں آگ لگنے سے 3مسافر جاں بحق 11 شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد میں 2خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔مسافر وین میں آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :