پاکستان نیوکلئیر سپلائر گروپ کی رکنیت کی اہلیت رکھتا ہے ‘

ایک ریاست کے جوہری صلاحیت بڑھانے کے اعلان سے اسلحے کی دوڑ شروع ہوگی‘پاکستان ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کیلئے عالمی کوششوں میں شراکت دار ہے، جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے تخفیف اسلحہ کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میںتخفیف اسلحہ کو موضوع پر مباحثے میں اظہار خیال

جمعرات 29 جون 2017 12:04

پاکستان نیوکلئیر سپلائر گروپ کی رکنیت کی اہلیت رکھتا ہے ‘
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلئیر سپلائر گروپ کی رکنیت کی اہلیترکھتا ہے ایک ریاست کے جوہری صلاحیت بڑھانے کے اعلان سے اسلحے کی دوڑ شروع ہوگی،پاکستان ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کیلئے عالمی کوششوں میں شراکت دار ہے، جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے تخفیف اسلحہ کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میںتخفیف اسلحہ کو موضوع پر مباحثے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو دوڑ سے تخفیف اسلحہ کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ایک ریاست کے جوہری صلاحیت بڑھانے کے اعلان سے اسلحے کی دوڑ شروع ہوگی۔ پاکستان نیو کلئیر سپلائر گروپ کی رکنیت کی اہلیت رکھتا ہے۔پاکستان ہتھیاروں کے عدم پیلائو کیلئے عالمی کوششوں میں شراکت دار ہے۔پاکستان نے سلامتی کونسل میں پانچویں قومی عملدرآمد رپورٹ جمع کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :