وزیراعظم کاپارا چنار دھماکوں کے شہداء کے ورثاء کیلئے 10,10لاکھ ‘زخمیوں کیلئے 5,5 لاکھ روپے کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا کو رقم کی ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کردیں

جمعرات 29 جون 2017 12:04

وزیراعظم کاپارا چنار دھماکوں کے شہداء کے ورثاء کیلئے 10,10لاکھ ‘زخمیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارا چنار دھماکوں میں شہداء کے ورثاء کے لئے 10,10لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 5,5 لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کو رقم کی ادائیگی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نے پارا چنار دھماکوں میں شہداء کے ورثاء کے لئے دس دس لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے رقم کی ادائیگی کے لئے گورنر خیبرپختونخوا کو ہدایات جاری کردیں۔

متعلقہ عنوان :