نئی آنے والی پاکستانی فلم’شور شرابا‘عید الفطر کی بجائے 21 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

جمعرات 29 جون 2017 12:04

نئی آنے والی پاکستانی فلم’شور شرابا‘عید الفطر کی بجائے 21 جولائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) نئی آنے والی پاکستانی فلم’شور شرابا‘عید الفطر کی بجائے 21 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں اداکارہ میرا بھی اداکاری کے جوہر دکھا ئیں گی ،ْ فلم کی کہانی دو روٹھے ہوئے خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دو محبت کرنے والوں نے دونوں خاندانوں کی دوریوں اور ناراضگی کو ختم کردیا ،ْ فلم کے مرکزی کرداروں میں عدنان، رابی پیر ذادہ، میرا اور مصطفی قریشی شامل ہیں۔ فلم’شورشرابا‘عید الفطر کے بجائے 21 جولائی کو بڑے پردے کی زینت بنائی جائے گی۔