جب شاہ رخ خان سے ملی تو ہیلو کہا ،ْ انہوںنے آگے سے مجھے سلام کیا ،ْ ماہرہ خان

میری زندگی کی جدوجہد بظاہر کسی کو نظر نہیں آتی ،ْ میں تمام کوششوں کو ایک چارٹ پر بنا سکتی ہوں ،ْ انٹرویو

جمعرات 29 جون 2017 11:58

جب شاہ رخ خان سے ملی تو ہیلو کہا ،ْ انہوںنے آگے سے مجھے سلام کیا ،ْ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ جب میں شارخ خان سے ملی تو باہر کھڑے تھے میں نے سوچا کہ انہیں ’ہیلو ‘کہوں گی اور یہی بہترہے او رجب میں ان کے پاس گئی اور انہیں ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے مجھے سلام کیا ۔ایک انٹرویو میں کے دور ان ماہر ہ خان نے بتایا کہ شارخ خان سے میری ملاقات اس وقت ہوئی جب میں کہانی سننے کیلئے گئی تاہم انہو ںنے میرا آڈیشن بھی دیکھا تھا تو انہیں پسند آیا تھا میں رٹا لگارہی تھی کہ پہلی ملاقات میں شارخ خان کو کس طرح مخاطب کیا جائے سلام کیا جائے یا پھر ہیلو کہا جائے ،ْمیں نے فیصلہ کیا میں انہیں ہیلو کہوں گی اور جب میں نے انہیں ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے اسلام علیکم کہا ،ْمیں نے سوچا کہ میں پہلے سلام کیوں نہیں کیا اس کے بعد میں ہر صبح شارخ خان کو سلام ہی کرتی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میری زندگی کی جدوجہد بظاہر کسی کو نظر نہیں آتی لیکن میں ان تمام کوششوں کو ایک چارٹ پر بنا سکتی ہوںکیونکہ میں 16سال کی عمر میں لا س اینجلس میں منتقل ہوئی ،جہاں میں دو نوکریاں کرتی تھی اور اپنے بھائی کو پالتی تھی اور اس کی تعلیم کا خر چ اٹھاتی تھی ،جب میں رات کو فارمیسی کا شٹر بند کر رہی ہوتی تھی یا پھر کوئی اور کام کر کے جا رہی ہوتی تھی تو میں اللہ سے دعا مانگتی تھی،میں اپنے آپ کو بڑی سکرین پر دیکھتی تھی ،ْہر وقت میرے ذہن میں میں ڈانس کر رہی ہوتی تھی ۔

متعلقہ عنوان :