وزیر اعظم نواز شریف نے پارا چنار دھماکوں کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 11:50

وزیر اعظم نواز شریف نے پارا چنار دھماکوں کے متاثرین کے لیے امداد کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاراچنار دھماکے کے متاثرین کے مالی امداد کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے اور دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے 5،5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے گورنر خیبر پختونخواہ کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ پاراچنار کی طوری مارکیٹ میں دھماکوں سے قریبا 67 سے زائد افراد شہید جبکہ 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :