پیپلز پارٹی رہنما بابر اعوان نے اپنا استعفٰی چئیرمین سینیٹ کو بھجوا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے اپنا استعفیٰ چئیرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے اپنا استعفیٰ بذریعہ ڈاک بھجوایا۔

(جاری ہے)

استعفے کے متن میں کہا گیا کہ سینیٹ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز رہی۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنی مرضی سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ خیال رہے کہ بابر اعوان پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں جس کے باعث انہوں نے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔