دنیا بھر میں ایک نئے کمپیوٹر وائرس نے کھلبلی مچا دی

جمعرات 29 جون 2017 11:43

دنیا بھر میں ایک نئے کمپیوٹر وائرس نے کھلبلی مچا دی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) دنیا بھر میں ایک نئے کمپیوٹر وائرس نے کھلبلی مچا دی۔ ایک نئے کمپیوٹر وائرس’’گولڈن آئی‘‘جس کو ’’پٹیا‘‘کا نام بھی دیا گیا ہے، نے دنیا کے 60 ممالک کو متاثر کیا ہے،ممبئی سے لاس اینجلس تک بندرگاہوں پر کام متاثر ہوا اور آسٹریلیا میں اس وائرس کی وجہ سے ایک چاکلیٹ فیکٹر ی کی پیداوار رک گئی۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وائرس کو یوکرین سے بدھ کو چھوڑا یا جاری کیاگیا جو آن کی آن میں دنیا بھر میں پھیل گیا۔

(جاری ہے)

یہ وائرس ریوینو جنریشن،ٹیکس اکاونٹنگ اور بکنگ کے نظام پر حملہ آور ہورہا ہے۔رینسم وئرگولڈن آئی کی وجہ سے دنیا کی تقریباً 76 بندرگاہوں پر کارگو بکنگ کا نظام خلل کا شکار ہوا اور کئی جگہوں پر ڈائون ہو گیا۔ اس وائرس نے آسٹریلیا میں کیڈ بری چاکلیٹ فیکٹری کا کمپیوٹر نظام بند کر دیا جسکی وجہ سے ان کو پیداوار روکنی پڑی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر مین اب تک پھیلائے جانے والے کمپیوٹر وائرس کا 80 فیصد منبع یوکرین ثابت ہوا ہے جس کے ہیکروں نے امریکی سیکیورٹی ادارے این سی اے سے ہیکنگ ٹولز کے مجموعے کو چرایا تھا،گولڈن آئی اسی ہیکنگ ٹولز کے مجموعے کے ایک حصے ’’ایٹرنل بلیو‘‘کا جز ہے۔

متعلقہ عنوان :