پارا چنار بم دھماکوں کے خلاف شہداءکے لواحقین کا دھرنا 7ویں روز بھی جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 جون 2017 11:27

پارا چنار بم دھماکوں کے خلاف شہداءکے لواحقین کا دھرنا 7ویں روز بھی جاری
پارا چنار (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2017ء) پارا چنار بم دھماکوں کے خلاف شہداءکے لواحقین کا دھرنا آج 7ویں روز بھی جاری ہے۔پارا چنار بم دھماکوں کے خلاف طوری قبائل شہداءکے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد آج 7ویں روز بھی پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے سامنے شہداء پارک میں دھرنا دیئے بیٹھی ہے۔مظاہرے میں آج سیاسی راہنماوں کی بھی شرکت متوقع ہے ،دہشت گردی اور بم دھماکوں کے باعث تمام کاروباری اور تعلمی ادارے مکمل طور پر بند ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیٹیکل ایجنٹ کے ساتھ کسی بھی طور پر مذاکرات نہیں کریں گے۔آرمی چیف گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر داخلہ خود آئے اور ان کے مطالبان سنے اور ان پر عملدر آمد کروانے کے احکامات جاری کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 7روز قبل طوری مارکیٹ میں 2دھماکوں میں 67افراد جاں بحق جبکہ 261سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ پارا چنار میں جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے ورثاءکو دس لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم کی جانب سے خیبر پختونخوا کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔جبکہ قبائلی عمائدین نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ امداد کو مسترد کردیا ہے۔دھرنے کے شرکاءسے خطاب کے دوران عمائدین کا کہنا تھا کہ ہم کو پاکستانی سمجھا جائے اور دیگر علاقوں کی طرز پر معاوضہ اور نوکریاں دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :