معرو ف کالم نگار ’منو بھائی‘ علالت کے باعث ہسپتال داخل

جمعرات 29 جون 2017 11:23

معرو ف کالم نگار ’منو بھائی‘ علالت کے باعث ہسپتال داخل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) معرو ف کالم نگار ’منو بھائی‘ علالت کے باعث ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ کالم نگار ، ادیب شاعر ، صحافی اور سندس فاونڈیشن کے سرپرست ’منو بھائی‘ کو علالت کے باعث ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منوبھائی کو بلڈ پریشر میں اتر چڑھائو اوردل کی دھڑکن غیر متوازی ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ اہل خانہ کی جانب سے ان کے مداحوں سے منو بھائی کی صحت یابی کے لئے دعا کی خصوصی اپیل کی گئی ہے۔