بہاولپور آئل ٹینکر حادثے کے زخمی ڈرائیور سمیت مزید 4افراد دم توڑ گئے‘ جاں بحق افراد کی تعداد 164ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 جون 2017 11:16

بہاولپور آئل ٹینکر حادثے کے زخمی ڈرائیور سمیت مزید 4افراد دم توڑ گئے‘ ..
بہاولپور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2017ء) بہاولپور آئل ٹینکر حادثے کے زخمی ڈرائیور گل محمد سمیت مزید 4افراد نشترہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 164ہوگئی ہے۔عید سے ایک روز پہلے بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں قیامت گزرگئی،آئل ٹینکر حادثے کے باعث کئی گھرانوں میں عید پر صف ماتم بچھ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مفرور قراردے دیاتاہم ڈرائیور گل محمد ہسپتال میں زخمی حالت میں پایا گیا،حادثے میں گل محمد کا 90فیصد جسم جھلس چکا تھا۔دوسری جانب 100سے زائد زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ،بیشتر زخمیوں کی حالت ابھی تک تشویشناک ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے 125ناقابل شناخت میتوں کی علاقائی قبرستان میں تدفین کی جا چکی ہے،ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :