عیدالفطر کی چھٹیاں ختم‘سرکاری دفاتر کھل گئے مگر حاضری انتہائی کم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 جون 2017 11:16

عیدالفطر کی چھٹیاں ختم‘سرکاری دفاتر کھل گئے مگر حاضری انتہائی کم
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2017ء) عیدالفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج سے سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز دوبارہ کھل گئے ہیں تاہم سرکاری دفاتر میں حاضری کی شرح انتہائی کم ہے-دفاتر میں موجود ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھیوں اور افسران نے آئندہ پیر تک کی چھٹیاں لی ہوئی ہیں اور صحیح معنوں میں کاروبار حیات اگلے ہفتے کے آغازسے ہوگا- حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات اگرچہ آج سے ختم ہوگئی ہیں اور تمام سرکاری دفاتر بھی کھل گئے ہیں مگر ابھی تک معمول پر نہیں آسکے جس کی وجہ ملازمین کی طویل رخصت ہے- ملازمین کی بڑی تعداد کا تعلق لاہور کے باہر مختلف شہروں سے ہے لہذا اپنے آبائی علاقوں سے واپسی میں تاخیر کی وجہ سے روزمرہ امور کی انجام دہی میں تاخیر ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ طرح ملک بھر میں قائم کاروباری مراکز میں بھی آج سے معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔ نجی شعبہ میں معمولات زندگی شروع ہوگئے ہیں چونکہ نجی شعبہ کے ملازمین کو سرکاری ملازمین کی طرح ہفتہ بھر کی چھٹیوںکی سہولت دستیاب نہیں -


متعلقہ عنوان :