سابق صدر بارک اوباما انڈونیشیا پہنچ گئے

جمعرات 29 جون 2017 10:50

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) سابق صدر بارک اوباما انڈونیشیا پہنچ گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر بارک اوباما اپنے خاندان کے ہمراہ شفاف پانیوں کی سرزمین بالی اور جاوا کے مشہور مندروں کے تفریحی دورے پر انڈونیشیا میں ہیں۔اوباما نے اپنے دورے کی ابتدا تفریحی مقام بالی کے ایک فورسٹار ہوٹل سے کی اور ان کی فیملی نے جزیرے جاوا کے شہر یوگ یاکارتا کا دورہ کیا اور وہاں کا قدیم مندر بوروبودر دیکھا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ?وباما فیملی کی بہت سی تصویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں چاول کے کھیتوں اور بالی کے پانیوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی یہ تصویریں وائرل ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ یہ وہ ملک ہے جہاں انہوں نے اپنے بچپن کے 4 سال گذارے تھے۔سابق صدراوباما کی عمر اس وقت 6 سال تھی جب ان کی امریکی والدہ این ڈانہم نے اوباما کے والد سے عیلحدگی لی تھی جن کا تعلق کینیا سے تھا اور اس کے بعد ایک انڈونیشی شخص سے شادی کی تھی۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر آج جمعہ کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو سے صدراتی محل میں ملاقات کریں گے اور ہفتے کے دن انڈونیشیا کے اس اہم مرکزی شہر کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :