لوگوں نے حادثات سے سبق نہ سیکھا، حویلی لکھا میں موٹروے پر حادثہ،آئل ٹینکر سے پٹرول لیکج ،بڑی تعداد میں لوگ پٹرول جمع کرنے کے لئے امڈ آئے

بدھ 28 جون 2017 23:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) حویلی لکھا میں موٹروے پر حادثے کے بعد آئل ٹینکر سے پٹرول بہنا شروع ہو گیا، جس پر بڑی تعداد میں لوگ پٹرول جمع کرنے کے لئے جمع ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں حویلی لکھا کے علاقے میں موٹروے پر ایک حادثے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے پٹرول بہنا شروع ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بوتلیں گیلن اور دیگر برتن لے کر پہنچ گئے اور پٹرول جمع کرنا شروع کردیا ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ پٹرول جمع کر رہے تھے کہ آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 160 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ …

متعلقہ عنوان :