کوئٹہ، جاں بحق سارجنٹ کے اہل خانہ کا ایم پی اے سے صلح سے انکار
عبدالمجید اچکزئی سے صلح کی ہے نہ کریں گے،راضی نامے سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبریں جھوٹ ہیں،باپ کا قتل معاف نہیں کریں گے ، جاں بحق اہلکار عطا اللہ کے بیٹے معظم کی گفتگو ایم پی اے نے متاثرہ خاندان پر دبا ئوڈال کر صلح کروالی ، اہلکار کو شہید کا درجہ اور بیٹے کو نوکری دلوانے کا لالی پاپ بھی دیا گیا ،میڈیا رپورٹس میں دعویٰ
بدھ 28 جون 2017 23:30
(جاری ہے)
ڈیرہ غازی خان میں ایم پی اے نے متاثرہ خاندان پر دبا ئوڈالا۔
سارجنٹ کے بیٹے کو سرکاری نوکری اور اہلخانہ کو پولیس لائن کوئٹہ میں سرکاری کوارٹر دلوانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ دلوایا جائیگا۔ اس کے علاوہ 60 سال تک پوری تنخواہ دلائی جائے گی۔ صلح نامے میں لکھا گیا ہے کہ سارجنٹ کے اہلخانہ مقدمے میں مجید اچکزئی سے تعاون کرینگے۔ صلح نامہ پر مجید اچکزئی کے نمائندے اور ٹریفک سارجنٹ کی بیوہ، بیٹے اور بھائیوں نے دستخط کیے ہیں۔اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ میں سارجنٹ کو کچلنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔ چیف جسٹس نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شہید ہونے والے سارجنٹ عطا اللہ کے اہل خانہ پر کسی قسم کا دبا نہ ڈلنے دیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل سب انسپکٹر حاجی عطا اللہ جی پی او چوک پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ انہیں ایم پی اے مجید خان اچکزئی کی گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق حاجی عطا اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.