ٹرمپ اپنے کلبوں سے ٹائم کے نقلی سرورق کی تصاویر ہٹا دیں، ٹائم انتظامیہ

بدھ 28 جون 2017 23:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) امریکی جریدے ٹائم کی انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے کلبوں سے ٹائم کے نقلی سرورق کی تصاویر ہٹا دیں، جن پر ان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کے فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹائم کا سرورق فریم کرا کر لگایا گیا ہے جس پر ٹرمپ کی تصویر ہے اور اس کے ساتھ شہ سرخی ہے ’’ڈونلڈ ٹرمپ: دی اپرنٹس از ٹیلی وین سمیش‘‘ یعنی دی اپرنٹس ٹی وی پروگرام نہایت کامیاب ہے۔ یہ تصویر ٹرمپ کے چار گالف کلبوں میں فریم کر کے لگائی گئی ہے حالانکہ ٹائم نے یہ تصویر نہیں چھاپی تھی بلکہ اس تاریخ کے اصل میگزین کے سرورق پر اداکارہ کیٹ ونسلٹ کی تصویر ہے جس پر لکھا ہے ’’بہترین اداکارہ‘‘۔

متعلقہ عنوان :