ایم پی اے مجید اچکزئی اور ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ کے درمیان صلح ہو گئی

ٹریفک سارجنٹ کو شہید کا درجہ دلوایا جائے گا اور بیٹے کو سرکاری نوکری دی جائے گی، پولیس لائن میں سرکاری کواٹر بھی دیا جائے گا

بدھ 28 جون 2017 22:10

ایم پی اے مجید اچکزئی اور ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ کے درمیان صلح ہو ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) ایم پی اے مجید اچکزئی اور ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ کے درمیان صلح ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق میں رمضان کے آخری ایام میں ٹریفک سارجنٹ ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی کے نیچے کچلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے واقع کا ازخود نوٹس لیا تھا تاہم مجید اچکزئی اور ٹریفک سارجنٹ کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔ صلح نامے کے مطابق ٹریفک سارجنٹ کو شہید کا درجہ دلوایا جائے گا اور بیٹے کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ کو پولیس لائن میں سرکاری کوارٹر بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :