اٹک,خورد کے مقام پر جانے والے 7افراد در یا میں ڈوب گئے چار کو بچا لیا گیا تین افراد کی نعشیں کی تلاش جاری

بدھ 28 جون 2017 22:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء)گھر والوں کے ہمراہ عید کے موقع پر تفریح کیلئے اٹک خورد کے مقام پر جانے والے افراد میں سے 7افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک ہی گھر سے تعلق رکھنے والے چار افراد جو آپس میں کزن تھے جن کا تعلق نوشہرہ سے تھا کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا جب کہ تین افراد کی نعشیں کی تلاش جاری ہے بچ جانے والے خوش قسمت افراد میں منصور خان ، مسعود خان ، جان محمد اور حماد شامل ہیں یاد رہے کہ ڈی سی رانا اکبر حیات نے ضلع بھر میں دریائوں ، ندی نالوں اور آبی گزر گاہوں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے اس کے باوجود روزانہ کسی نہ کسی مقام سے دریا میں ڈوب جانے کی اطلاعات آ رہی ہیں تھانہ اٹک خورد پولیس نے دو روز میں دس مقدمات میں 69افراد کو دریا میں نہانے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے جیل بجھوا دیا دریں اثنا فور ملی گائوں کا سولہ سالہ شاہ زیب ولد دلاور خان دریائے سندھ میں ڈوب کر جان بحق ہو گیا اسکی بھی نعش کی تلاش جاری ہے ۔