اٹک,عید الفطر کی آمد دووفاقی اور صوبائی وزرا ، چھ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، سابق ضلع و تحصیل ناظمین کے ڈیرے آباد عید ملنے والوں کا تانتا بندھ گیا

بدھ 28 جون 2017 22:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) عید الفطر کی آمد، اٹک میں دووفاقی اور صوبائی وزرا ، چھ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، سابق ضلع و تحصیل ناظمین سمیت سیاسی جماعتوں کے مرکزی اور صوبائی سطح کے رہنمائو ں ، سابق وزرا ء و ممبران اسمبلی سمیت علاقہ کی مقتدر سیاسی شخصیات کے ڈیرے اور ہجرے آباد ہو گئے اور عید ملنے والوں کا تانتا بندھ گیا ، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،صوبائی وزراء جہانگیر خانزادہ ، چودھری شیر علی خان ، مرکزی رہنما پی پی پی ملک حاکمین خان، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی محمد زین الہٰی، کیپٹن ملک اعتبار خان ، شاویز خان ، ملک ظفر اقبال گلیال ، اعجاز بخاری، جہانگیر خانزادہ ، سابق وزرا ملک امین اسلم ، سلیم حیدر ، کرنل محمد انور، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ملک امیر محمد خان ، ملک خرم علی خان ، پیر عباس محیی الدین ، سردار محمد علی خان ، میجر اعظم گھیبہ ، سابق تحصیل ناظمین قاضی خالد محمود، رضا خان بہودی ، مٹھو خان ، صبی خان ،شفقت طاہر خیلی ، سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی اقبال خان ،ضلعی امیر مولانا شیر زمان ، امیر جے یو آئی پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان ، مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک سہیل خان کمڑیال، عالمی نیزہ باز ملک عطا محمد خان آف کوٹ فتح خان ، معروف سیاسی و سماجی رہنما خان محمد افضل خان پہلوان کے ڈیرو ں اور سیاسی حجروں پر اٹک کی صدیوں پرانی روایات کے تحت مذکورہ بالا رہنمائوں کو عید ملنے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھا رہا سیاسی و سماجی رہنمائوں کے ڈیروں پر عید ملنے کے لیے آنے والوں کو ٹھنڈے مشروبات اور مٹھائی سمیت کھانے پیش کیے جاتے رہے۔