اٹک , سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے عید الفطر اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی

بدھ 28 جون 2017 22:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) ضلع اٹک کے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے عید الفطر اپنے اپنے آبائی علاقوں اور دیہات میں ادا کی وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ، مرکزی رہنما پی پی پی سابق صوبائی وزیر ملک حاکمین خان، ڈی سی او رانا اکبر حیات ،سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلیمان سرور ، مرکزی فوکل پرسن پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ،چیئرمین ایگزیکیٹو کمیٹی پنجا ب بار کونسل سید عظمت علی بخاری نے مرکزی عید گاہ اٹک، سابق وزیر داخلہ آزاد کشمیر حکومت ، ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق نے مدینہ مسجد ،مرکزی صدر تحریک استقلال رحمت خان وردگ نے آبائی گائوں نعمت آباد ویسہ،وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے آبائی گائوں شادی خان ، صوبائی وزیر معدنیات پنجاب چودھری شیر علی خان، سابق وزیر کرنل محمد انور ، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ملک محمد امیر خان ، ملک خرم علی خان ، میجر ملک اعظم گھییبہ نے پنڈی گھیب ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے علالت کے سبب لاہور میں اور ان کے صاحبزادے محمد زین الہٰی ایم این اے نے باہتر ، رکن قومی اسمبلی کیپٹن ملک اعتبار خان ، سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک عطا محمد، سابق وفاقی سیکرٹری ملک شہریار خان نے آبائی گائوں کھنڈہ، رکن پنجاب اسمبلی ملک ظفر اقبال نے آبائی گائوں گلیال، شاویز خان ایم پی اے نے حسن ابدال ، سابق وزیر مرکزی نائب صدر تحریک انصاف ملک امین اسلم نے شمس آباد، مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک سہیل خان نے کمڑیال ، سابق وزیر مملکت ضلعی صدر پی پی پی سردار سلیم حیدرخان نے ڈھرنال ، سابق تحصیل ناظم اٹک قاضی خالد محمود نے آبائی گائوں جتیال ، سابق تحصیل ناظم رضا خا ن اور ان کے بھائی امیدوار حلقہ پی پی 16 چنگیز خان نے بہودی ، سابق ایم پی اے پیر عباس محیی الدین نے مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والے مکھڈ کی تاریخی مسجد میں ،امیر جے یو آئی پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان نے جامع اسلامیہ راولپنڈی ،سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی اقبال خان نے اتمان آباد حسن ابدال ، ضلعی امیر جے یو آئی مولانا شیر زمان نے جامع مسجد لوہاراں اٹک میں خود امامت کرائی ، ایم پی اے سید اعجاز بخاری نے امام بار گاہ کاملپور سیداں،مرکزی نائب صدر جے یو پی صاحبزادہ سعید احمد نے آبائی گائوں دریا ، ڈی پی او زاہد نواز مروت ، ڈی ایس پی ملک تفسیرحسین اور عید کے مختلف اجتماعات میں ڈیوٹیاں ادا کرنے والے پولیس اہلکارو ںنے پولیس لائن اٹک میں نمازعید ادا کی۔

متعلقہ عنوان :