اٹک, 3500سے زائد مقامات پر فرزندان اسلام نے عید الفطر کی نماز ادا کی

اجتماعات میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کرائی گئیں اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کی گئی مسلمانوں کے لئے عید الفطر ایک تحفہ ہے جو رمضان کی بابرکت گھڑیا ں گزارنے کے بعد مسلمانوں کو عطا کیا گیا ہی,مفتی مسعود احمد

بدھ 28 جون 2017 22:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) ضلع اٹک میں 3500سے زائد مقامات پر فرزندان اسلام نے عید الفطر کی نماز ادا کی گئی اٹک اور گردونواح میں عید الفطر مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منائی گئی اٹک شہر سمیت دو دراز دیہات میں بھی بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اجتماعات میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کرائی گئیں اور اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کی گئی عیدالفطر کے اجتماعات کے موقع پرسخت سکیورٹی کے انتظامات، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امو ر شیخ آفتاب احمد نے نماز عید مرکزی عید گاہ میں اد اکی، ضلع اٹک کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ اٹک شہر میں منعقد ہوا جہاں مفتی مسعود احمد نے مسلمانوں کے حالت زار پر خطاب کیا اور اس اجتماع میں مسلمانوںکو توبہ و استغفار کرنے کی ترغیب دی جبکہ مفتی مسعود احمد نے نماز عید پڑھا ئی اسی طرح شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم ( لالہ زار گرائونڈ ) میں علامہ غلام محمد صدیقی ، جامع مسجد لوہاراں مولانا شیر زمان، اٹک کینٹ میں مولانا رفاقت علی حقانی، مدینہ مسجد میں قاضی اسعد الحسینی ، جامع تہفیمات اسلامیہ میں مولانا نعیم اللہ نے نماز عید کی امامت کی، مرزا ، شکردرہ ، سنجوال ، کامرہ ، حضرو، شیں باغ اور ضلع بھر کی چھ تحصیلوں سمیت دو ر دراز دیہات میں بھی عوام نے مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید ادا کی اس موقع پر علمائے اکرام نے عید الفطر کافلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لئے عید الفطر ایک تحفہ ہے جو رمضان کی بابرکت گھڑیا ں گزارنے کے بعد مسلمانوں کو عطا کیا گیا ہے امت میں واحدت ، یکجہتی اور بھائی چارے کا درس دیا جبکہ اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پچاس سے زائد اسلامی ممالک کے حکمرانو ں کی بے حسی پر کڑی تنقید کی علمائے اکرام نے کہا کہ موجودہ وقت میں مسلمانو ں کو قرآن و سنت کا دامن تھامنا چاہیے اور توبہ و استغفار کر کے روٹھے رب کو منانا چاہیے دریں اثناء عید کے اجتماعات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے ضلع بھر کا دورہ کر کے سیکیورٹی معاملات چیک کیے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرائی جبکہ اٹک شہر سمیت ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ، اسی طرح عید کے دنوں میں غیر قانونی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی بڑی تعداد میں تھانوں میں بند کیا گیا پولیس کی سخت سیکیورٹی پر عوامی ،سماجی حلقوں نے ڈی پی او اٹک کا شکریہ اد ا کیا ۔

متعلقہ عنوان :