شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کے بعد سبی وگردنواح میں گرمی کی شدت میں کمی

ْدریائے ناڑی تلی ندی میں درمیانے درجے کا سیلاب ‘شہریوں کوحفاظتی مقامات پر جانے کی ہدایات ضلعی انتظامیہ حرکت میںآگئی بولان ندی میں پکنک منانے پر پابندی عائد کردی

بدھ 28 جون 2017 21:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کے بعد سبی وگردنواح میں گرمی کی شدت میں کمی دریائے ناڑی تلی ندی میں درمیانے درجے کا سیلاب شہریوں کوحفاظتی مقامات پر جانے کی ہدایات ضلعی انتظامیہ حرکت میںآگئی بولان ندی میں پکنک منانے پر پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا گزشتہ شب سبی وگردنواح میں موسلادار بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایان کمی آئی کئی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے باعث تناوردرخت زمین بوس ہوگئے بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی ٹیلی فون کا نظام متاثر ہوا طوفانی بارشوں کے باعث دریائے ناڑی ، تلی وبولان ندی میں درمیانے درجے کے سیلاب کے باعث حفاظتی اقدامات کیلئے گئے جس میں پکنک منانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی سیلاب صورت حال پر مانیٹرنگ کیلئے کمشنر آفس سبی میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا جبکہ بندات کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی واضح رہے کہ کوئٹہ سبی کے درمیاں 220کے وی کا ٹاور گر جانے سے کوئٹہ سمیت گردونواح میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی جس سے شہری مشکلات کا شکار رہے تاہم واپڈا کی جانب سے مرمت کا کام شروع کردیا گیا

متعلقہ عنوان :