کوئٹہ میں (آج) ہونے والی عظیم الشان پیر بولان ومہران حضرت فیض سلطان کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی اولیاء کرام وصوفیاء کرام نے ہمیشہ امن ومحبت کادرس دیا

جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے مرکزی امیر الحاج صاحبزادہ پیرمحمد خالد سلطان القادری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 جون 2017 21:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے مرکزی امیر الحاج صاحبزادہ پیرمحمد خالد سلطان القادری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 29جون(آج) ہونے والی عظیم الشان پیر بولان ومہران حضرت فیض سلطان کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی اولیاء کرام وصوفیاء کرام نے ہمیشہ امن ومحبت کادرس دیا ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے عظیم الشان صوفی کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

الحاج پیر خالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ پیر بولان ومہران حضرت فیض سلطان القادریو سلطان ولی محمد سمیت دیگر اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اولیاء کرام و صوفیاء کرام نے ہمیشہ امن و محبت راودری کا درس دیا اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے معاشرے میں مثالی امن قائم کیا تاریخ ثابت کرتی ہے بزرگان دین نے ہر طرح کی مذہبی منافرت اور نظریات و عقائد کے نظر انسانیت کی فلاح وبہبود سمیت راہ ہدایت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی تاریخی اعتبار سے پیر بولان ومہران حضرت فیض سلطان القادری و سلطان ولی محمد کی مذہبی وسماجی خدمات کا تسلسل پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے روحانی سلطنتیں فیوض و برکات کے باعث قیامت تک برقرار رہیں گی اولیائے کرام کے مزارت وحدت اسلامی کے مراکز ہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات پرت عمل کیا جائے انسان کی کامیابی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے آج دین سے دوری کے باعث امت مسلمہ مصائب کا شکار ہیں بلوچستان میں امن کا پیغام کونے کونے میں لے جانے کیلئے جماعت الصالحین کے کارکن اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ 29جون(آج) کوئٹہ میں عظیم الشان صوفی کانفرنس موجودہ وقت اور حالات کی اہم ضرورت ہے عظیم الشان صوفی کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے صوفی کانفرنس میں ملک بھر سے جید جید علماء کرام نعت خوان حضرات سمیت قبائلی سیاسی اور عوامی عمائدین شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :