پاک سرزمین کو کمزور کرنے کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں ‘دشمن کی تمام سازشیں محب وطن شہریوں پاک افواج اور ایف سی کے جوانوں کے اتحاد واتفاق کی بدولت مکار دشمن تبا ہی وبرباد ی کا شکا ر ہوچکا ہے ‘محنت لگن اور قومی جذبے کے ساتھ کام سرانجام دیاجائے تو اسکے ثمرات آئندہ آنیوالی نسلوں تک پہنچ سکتے ہیں

انسپکٹر جنرل آف فریٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کاہیڈ کوارٹر سبی اسکائوٹس میں عیدالفطر کے موقع پر خطاب

بدھ 28 جون 2017 21:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) انسپکٹر جنرل آف فریٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کو کمزور کرنے کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں دشمن کی تمام سازشیں محب وطن شہریوں پاک افواج اور ایف سی کے جوانوں کے اتحاد واتفاق کی بدولت مکار دشمن تبا ہی وبرباد ی کا شکا ر ہوچکا ہے محنت لگن اور قومی جذبے کے ساتھ کام سرانجام دیاجائے تو اسکے ثمرات آئندہ آنیوالی نسلوں تک پہنچ سکتے ہیں ‘معاشرتی ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے ہم اللہ تعالیٰ کے تبائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے اتحاد واتفاق سے دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے چٹھی مردم شماری کی کامیابی سے ملک ترقی عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہونگے محب وطن شہری سیاسی و قبائلی عمائدین پاک افواج ایف سی کی کامیاب حکمت عملی کے باعث بلوچستان امن اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر سبی اسکائوٹس میں عیدالفطر کے موقع پر قبائلی سیاسی عمائدین پاک افواج وسبی اسکائوٹس کے افیسران اور جوانوں سمیت سول آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی ستی ، پاک افواج سبی کے بریگیڈکمانڈر بریگیڈیئر شہزاد شاہد نواز ، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ ،کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی ، ڈی آئی جی سبی ساجد علی، ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران ، ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ،ونگ کمانڈر شاہ سعود، میجر علیم خان ، میجر ارسلان ، میجر جہازیب ،میجر شش ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی ، سابق ناظم اعلیٰ سبی میر علی مردان ڈومکی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ، سردار زادہ میر بجار خان ڈومکی ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی ورند گروپ کے رہنما حاجی داؤد رند، رند قومی اتحاد کے مرکزی رہنمامیر حبیب الرحمن رند ،ملک خرم خان،ارباب قادر بخش ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ڈویژنل صدر محمد طاہر عباس ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یا رعلی گشکوری ، سینئر صحافی حاجی ریاض ندیم نیازی کے علاوہ سول سوسائٹی پاک افواج ایف سی کے جوانوں وآفیسران بھی موجود تھے، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا کہ حکومتی اقدامات سیکورٹی فورسسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث بلوچستان کے کونے کونے میں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہے مکار دشمن ہمارے صفات میں گھس کر ہمیں ہمارے اتحاد کو ناکام بنانا چاہتا ہے بندوق اور گولی کبھی بھی کسی مسلے کا حل نہیں ہوتی کامیابی ہمیشہ متحد ومنظم ہوکر ملتی ہے آج مجھے فخر ہے کہ ہم سب ایک صفے پر ہیں مجھے امید ہے کہ ملک دشمن عناصر ہمیشہ ناکامی سے دوچار رہیں گے جس جنگ میں آج ہم سب شامل ہیں وہ دنیا کی مشکل ترین جنگ ہے دور حاضر میں بہت بڑی بڑی سپر پاور بھی شکست سے دوچار ہو کر اپنی ناکامی تسلیم کرچکی ہیں گولی اور بنددق کسی مسئلہ کا حل نہیں گولی بندوق اور طاقت سے جنگ میں کامیابی نہیں بلکہ ناکامی ملتی ہیں ہمیں جنگ میں کامیابی کیلئے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا جنگ جوش وجذبے سے نہیں بلکہ عقل ودانش کی ہے بلوچستان کے مثالی امن کو بحال کرنے کیلئے عام شہری سیاسی قبائلی عمائدین کے بعد سیکورٹی فورسز کو جاتا ہے جن کے بہترین فیصلے بروقت کاروائیوں سے ممکن ہوا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اس کے باوجود دشمن کی ہر سازش ناکام ہوچکی ہیں مجھے فخر ہیں کہ مردم شماری کا عمل کامیابی سے ہمکنار ہوا جس میں عمائدین شہریوں اور سیکورٹی فورسز نے اپنا کام مکمل کیا مجھے امید ہے کہ ہم سب مل جل کر ملک کی ترقی عوام کی خوشحالی میں اپنا رول پلے کرتے رہیں گے قبل ازیں ہیڈکوارٹر سبی اسکائوٹس پہنچنے پر ایف سی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعد ازاں عید الفطر کی نماز پڑھنے کے بعد جوانوں سے عیدملے اور جوانوں میں عیدی بھی تقسیم کی اس موقع پر آئی جی ایف سی سیاسی عمائدین سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت جوانوں میں گھل مل گئے ان کے مسائل علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کرتے نظر آئے واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح سبی میں بھی عیدالفطر عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی سبی اور گردونواح میں 300سے زائدمقامات پر عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہوئے

متعلقہ عنوان :