متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے انکی رہائش گاہ پر عید ملنے والوں کی ملاقات

بدھ 28 جون 2017 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان)کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی بی کالونی میں واقع انکی رہائش گاہ پر عید ملنے کیلئے آنے والوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار سے بلدیاتی اداروں کے سربراہان نائب سربراہان ارکین سینیٹ سینیٹ قومی و صوبائی اسمبلی بلدیاتی نمائندگان،سیز، این جی اوز ،آفیسرز ایسوسی ایشن ،تاجر برادری ،ذمہ داران و کارکنا ن،لٹریچر کمیٹی ،مختلف لیبر تنظیموں ،ایم کیو ایم پاکستان کے شعبہ جات لیبر ڈویڑن ،میڈیکل ایڈ کمیٹی ،لیگل ایڈ کمیٹی،ایلڈر ونگ ،اقلیتی امور کمیٹی ،اے پی ایم ایس او ،شعبہ اطلاعات ،سوشل میڈیا ،کے ایم او سی ،الیکشن سیل اندرون سندھ کے مختلف وفود ،کراچی کے چھ اضلاع کے آرگنائزرز و ذمہ داران نے بھی ملاقات کی انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور ایم کیو ایم(پاکستان)کے ساتھ اظہار یکجہتی کے علاوہ اوورسیز کے کامیاب دورے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے اس موقع پر وفود سے گفتگو میں کہا کہ ہماری عید ہمارے شہیدوں ،اسیروں ،لاپتہ ساتھیوں کے ساتھ ہے ،ہم ملک میں ہونیوالے اندوہناک حادثات اور دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے عید سادگی سے منا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم (پاکستان)عوام کی جماعت ہے جس سے عوام کی عقیدت کا ہم بھر پور احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں متعدد فون،ای میل ،واٹس ایپ اور فرداً فرداًملاقات کرنیوالوں سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔

ان کا اعتماد ہماری کامیابی اور حق پرستوں کی فتح کی طرف قدم ہے ہم عوام کو بھی مایوس نہیں کرینگے انکا حق دلوانے کیلئے عید کے بعد بھر پور حکمت عملی بھی واضح کریں گے،دریں اثنائ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے عید کے دونوں دن شہدائ ،اسیران ،لاپتہ ساتھیوں کے خاندانوں کے ساتھ عید منائی، جبکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے حیدرآباد ،میر پور خاص سکھر اور سندھ کے دیگر شہروں میں اسیرخاندانوں کے اساتھ ملاقات کی اور انکی مکمل دلجوئی کی اور کہا کہ ہم ہر لمحے آپ کے ساتھ ہیں انہوں نے سرابراہ ایم کیو ایم (پاکستان)ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے عیدکی مبارکباد پہنچائی عید کے تیسرے روز بھی شہدائ ،اسیروں ،لاپتہ ساتھیوں کے خاندانوں کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔