ہم حکومت پاکستان اور آرمی چیف قمر با جوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں قیام امن کے لئے اپنا اہم کردار اداکریں

شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا بیان

بدھ 28 جون 2017 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پاراچنار اور کوئٹہ کہ سانحات قانون نافز کر نے والے اداروں کی ناکامی ہیںدہشت گردو کہ ان بزدل حملوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے ہر گز کم نہیں ہونگے دہشت گرد یہ سوچ رہے ہیں کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے وہ بچ جائیں گے تو یہ اٴْن کی بھول ہے ملک بھر میں دہشت گردو اور اٴْن کے سہولت کاروں کہ خلاف بے رحم آپریشن کا آغازکیا جائے کیو نکہ دہشت گردو کی کمین گاہیں اور نرسر یاں اب بھی ملک بھر میں موجود ہیں دہشت گردمسلسل پاراچناراور ملک کے دیگر مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میں دہشت گردوںکے آگے حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ادارے ناکام ہوگے ہیںاگر سیکیورٹی کی یہی صورتحال رہی تو آپریشن رد الفساد جو کا میابی کے ساتھ جاری ہے کہیں وہ ناکام نہیں ہوجائے اعلی حکام اس معاملے پر خاموشی اختیارکرنے کے بجائے حقائق کی بنیاد پر دہشت گردوں کی شناسی کرکے ان کو کیفر کردا ر تک پہنچائے اور اس واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کریں ہم حکومت پاکستان اور آرمی چیف قمر با جوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں قیام امن کے لئے اپنا اہم کردار اداکریں اور اس واقعے میںاور اس سے پہلے بھی جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان میں ملوث تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میںلایا جائے اور عبرتناک سزا ئیں دی جائیں تا کہ آئیندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے یعقوب شہباز کا مزید کہنا تھا قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر سانحہ پاراچناراور سانحہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعے کے خلاف جمعہ 30جون کو ملک بھر میں بھر پوراحتجاج کیا جائے گا سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں نکالی جائیں گی،جبکہ مرکزمظاہرہ کراچی میں کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :