کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے مون سون کی بارشوں کیلئے رین ایمرجنسی نافذکرکے متعلقہ اداروں کے آفیسرز اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

بدھ 28 جون 2017 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے موجودہ مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں ڈویڑن میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام مطلوبہ ضروری سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کے آفیسرز اور ملازمین کی 10 روز کے لیے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویڑن محمد عبا سبلوچ نے خیرپور، گھوٹکی اور سکھر کے ڈپٹی کمشنرزکو ایک لیٹر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں مشنری اور ، ڈی واٹرنگ پمپس کے لیے اسٹینڈ بائی جنریٹرکا بندوبست کیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی ڈی سلٹنگ کے کام کو مکمل کیا جائے اور عوام کو رلیف فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :