سانحہ بہاولپور ، شہداء کو 20 لاکھ اور زخمیوں کو 10 لاکھ روپے امداد دی جا رہی ہے ‘ ترجمان حکومت پنجاب

آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے دوران زخمی افراد کو دوران علاج جاں بحق ہونے پر بھی 20 لاکھ روپے ہی دئیے جائیں گے

بدھ 28 جون 2017 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ سانحہ بہاولپور کے شہداء کو 20 لاکھ اور زخمیوں کو 10 لاکھ ر وپے امداد دی جا رہی ہے، سانحہ کے دوران زخمی ہونے افراد کو دوران علاج جاں بحق ہونے کی صورت میں بھی 20 لاکھ روپے ہی دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان حکومت پنجاب نے ایک بیان میں بتایا کہ سانحہ بہاولپور میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو 10 لاکھ روپے دینے کی خبر حقائق کے برعکس ہے ۔

انہوں نے بتایا وزیر اعلی محمد شہباز شریف سانحہ بہاولپور کے زخمیوں کے علاج اور امداد کے عمل کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہے ہیں ۔ حکومت پنجاب سانحہ بہاولپور کے زخمیوں اور شہداء کے ورثاء کو کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ زخمیوں کے علاج کے عمل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔