سینیٹر کلثوم پروین کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے برادر نسبتی سینیٹر آغا شہباز درانی کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 28 جون 2017 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سینیٹر کلثوم پروین نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے برادر نسبتی،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل درانی ، آغا شہریار درانی اور آغا شاہ زیب درانی کے بھائی سینیٹر آغا شہباز درانی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہا کہ سینیٹر آغا شہباز درانی کی ناگہانی وفات سے ملکی سیاست میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ برسوں پر نہیں ہوگا انہوںنے کہا کہ ملکی سیاست ایک نوجوان سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے جو نوجوان سیاست کے لئے بڑا نقصان ہے انہوںنے کہا کہ سینیٹر آغا شہباز درانی نے بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جو اقدامات کئے ہیں انہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :