نواب ثناء اللہ زہری کو وزیراعلیٰ سندھ کا ٹیلیفون،برادر نسبتی سینیٹر آغا شہباز درانی کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 28 جون 2017 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ان کے برادر نسبتی سینیٹر آغا شہباز درانی کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہمدردی کے اظہار پروزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل ندیم انجم اور آئی جی ایف سی ساؤتھ طارق امان نے بھی بذریعہ ٹیلی فون سینیٹرآغا شہباز درانی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :