سینیٹر آغا شہباز خان درانی پاکستانی سیاست کا انمول اثاثہ تھے ،میاں رضا ربانی

ملکی وعالمی سیاست پر بے حد عبور ،تحمل و برد باری ،دور اندیشی ، دوستانہ مزاج اور برادرانہ تعلقات قائم کرنا ان کی زندگی کی نرالی خاصیت تھی، چیئرمین سینیٹ

بدھ 28 جون 2017 21:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) چیئرمین سینٹ میاں محمدرضا ربانی نے کہاہے کہ سینیٹر آغا شہباز خان درانی پاکستانی سیاست کا ایک انمول اثاثہ تھے ، جنہوںنے مختصر مدت میںجس طرح سینیٹ میں اراکین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور اپنی صلاحیتوں و کردار کاکھل کر عملی مظاہر کیا اس سے میںاز خود چیئرمین سینٹ بلکہ پوراایوان متاثر تھا۔

ملکی وعالمی سیاست پر انہیں بے حد عبور حاصل تھا۔تحمل و برد باری ،دور اندیشی ، دوستانہ مزاج اور برادرانہ تعلقات قائم کرنا ان کی زندگی کی نرالی خاصیت تھی۔سینیٹر آغا شہباز خان درانی آج جسمانی طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں تاہم وہ اپنی انسان دوستی اور امتیازی خصوصیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں زندہ و جاوداں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی خضدار آمد ، سینیٹر آغا شہباز خانی درانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔ چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے بدھ کے روز درانی ہائوس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ان کے برادر نسبتی ،آغا عبدالخالق احمد زئی کے بھانجے ،آغا شہریار درانی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی آغا شاہزیب درانی کے بھائی ،نوابزادہ ہمزہ زہری کے ماموں اورآغا مہردل درانی کے والد آغا شہباز خان درانی کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت و لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعاء کی ۔

اس سے قبل چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی خضدار پہنچے تو کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور ڈپٹی کمشنر خضدار الحاج سہیل الرحمان بلوچ نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا اور انہیں درانی ہائوس لایا گیا۔ جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری آغاشہر یار درانی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی و دیگر لواحقین موجود تھے ۔

چیئرمین سینٹ نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا اورکافی دیرتک وہاں بیٹھے رہے۔چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کا کہنا تھا کہ نوجوان سیاسی رہنماء سینیٹر آغا شہباز خان درانی کا بے وقت جدائی ہم سب کے لئے کسی بھی سانحہ سے کم نہیں ہے ۔ ان کی کمی مدتوں یاد رکھا جائیگا اور ان کی منفرد صلاحیتو منفرد و کردار و کمالات ہمیں مدتوں یاد رہیں گے۔ ہم اپنے بھائی اور ایک دوست کو کھودیا ہے ، سینٹر آغاشہباز خان درانی پورے ایوان کامحبوب ممبر تھا ، وہ ہنس مکھ ، ملنسار اور کھلے دل کے مالک سیاسی رہنماء تھے ۔

یقینا جھالاوان اور بلوچستان کے لوگوں کی طرح ہم بھی ان کی جدائی و کمی کو بے حد محسوس کررہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ سینیٹر آغا شہباز خان درانی کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب عطاء فرمائے ۔آمین

متعلقہ عنوان :