حکومت پنجاب کے ماڈل رمضان دسترخوان اقدامات کو پاکستان سمیت بیرون ممالک میں سراہا گیا ،شیخ آفتاب احمد

سانحہ بھاولپور کی وجہ سے عید سادگی سے منا رہے ہیں ، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

بدھ 28 جون 2017 21:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ امسال ماہ رمضان میں حکومت نے ماڈل رمضان دستر خوان کے تحت پنجاب میں کئی سو مقامات پر انعقاد کر کے عام شہریوں کو جس میں ہر طبقے کے افراد شامل تھے کیلئے افطاری کا انتظام کیا اسی سلسلے میں اٹک میں33مقامات پر مخیر حضرات کے تعاون سے ماڈل رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا جس میں روزانہ ہزاروں مستحق افراد نے شرکت کی ، حکومت پنجاب کے اس اقدام نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا گیا ہے ، ان خیالات اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافی لیاقت عمر کی قیادت میں ملنے والے سینئر صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت اس بارسانحہ بھاولپور کی وجہ سے عید سادگی سے منا رہی ہے، ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔