Live Updates

عمران خان کال دینے کا شوق پور اکر لیں انہیں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا‘پرویز رشید

بیانات کے گولے داغنے والے زمینی حقائق سے نا بلد ،ہم عوامی طاقت بروئے کار لائے تو کوئی نہیں ٹھہرے گا

بدھ 28 جون 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کال دینے کا شوق پور اکر لیں انہیں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا،بیانات کے گولے داغنے والے زمینی حقائق سے نا بلد ہیں ،ہم عوامی طاقت بروئے کار لائے تو کوئی نہیں ٹھہرے گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ شریف خاندان کے بچوں اور بزرگوں نے قید و بند کی صعوبتوں کی تاریخ رقم کی ہے،بہادر باپ کی بہادر بیٹی مریم نواز ہر امتحان میں سر خرو ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی اور دیگر تحقیقاتی اداروں پر تحفظات آئینی حق ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود تبدیل ہو گئے ۔ عمران خان پر (ن) لیگ کا بخار سوار ہے اس کا علاج 2018ء میں ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :