سرفراز احمد نے عامر سہیل کو بہت اچھا انسان قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 جون 2017 20:55

سرفراز احمد نے عامر سہیل کو بہت اچھا انسان قرار دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) سرفراز احمد نے عامر سہیل کو بہت اچھا انسان قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل کی جانب سے قومی ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

عامر سہیل کے الزامات کے بعد عید کے روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جب سرفراز احمد سے سابق کپتان سے متعلق رائے مانگی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ عامر سہیل ایک بہت ہی اچھے انسان ہیں۔

متعلقہ عنوان :