خاکی افغان کیمپ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے نتیجہ میں 18 دکانیں جل کر خاکسترہوگئیں

بدھ 28 جون 2017 20:50

شن کیاری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) خاکی افغان کیمپ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے نتیجہ میں 18 دکانیں جل کر خاکسترہوگئیں ہیں۔کروڑوںروپے مالیت کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تھانہ خاکی سے موصول ہونے والی والی معلومات کے مطابق افغان کیمپ کے نزدیک فرش بازار میںبجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آتشزدگی نے دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں 18دکانات جل کر خاک ہو گئیں ۔ان دکانوں میں کپڑے، منیاری ہوزری،بوٹ چپل اور دیگر شامل تھیں۔ ایک مختاط اندازے کے مطابق اس آتشزدگی میں تاجروں کو ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہواہے۔

متعلقہ عنوان :