مانسہرہ پولیس کی جانب سے عید پر آنے والے سیاحوں کا استقبال اورسیاحوں کو پانی ،جوس اور تحائف پیش کئے گئے

بدھ 28 جون 2017 20:50

مانسہرہ پولیس کی جانب سے عید پر آنے والے سیاحوں کا استقبال اورسیاحوں ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) پولیس کی جانب سے عید پر آنے والے سیاحوں کا استقبال اورسیاحوں کو پانی ،جوس اور تحائف پیش کیے گئے۔ڈی پی او چوہدری احسن سیف اللہ خود سیاحوں کا استقبال کرتے رہے۔عید کے دوران مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کاغان ناراں، شوگراں اور سرن ویلی کو سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں آنے والی گاڑیوں میں لاکھوں سیاح ان علاقوں کو آرہے ہیںجن کے لیے مانسہرہ پولیس کی جانب سے بہترین ٹریفک پلان ترتیب دیاگیا ہے کہ ٹریفک رواں دواں رہے اور سیاحوں کو تکلیف نہ ہو۔

(جاری ہے)

عید کے دوسرے دن مانسہرہ بائی پاس بالاکوٹ روڈ پر مانسہرہ پولیس کی جانب سے سیاحوں کے استقبال کے لیے باقائدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاحوں کی گاڑیاں روک کر انہیں عید مبارک کہا گیا خیر خیریت دریافت اور سفری تکالیف و مسائل پوچھنے کے علاوہ انہیں ٹھنڈا پانی اور جوس پیش کرنے کے علاوہ گفٹ پیک بھی دیے گئے جس پر دیگر صوبوں سے آنے والے سیاحوںنے خوشی اور خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی پی اوچوہدری احسن سیف اللہ،ٹریفک انچارج انسپکٹر جمال اور تھانہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کے اس مثبت اقدام کو بہت سراہا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :