مانسہرہ ،تور غراورکوہستان میں عید کے دوران مختلف حادثاتی واقعات میں بچی سمیت 7 افراد جاں بحق

بدھ 28 جون 2017 20:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) مانسہرہ ،تور غراورکوہستان میں عید کے دوران مختلف حادثات واقعات میں بچی سمیت 7 افراد جاں بحق،متعدد افرادزخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ تھانہ سٹی کی حدود لوہار بانڈہ میں عید کی دن لین دین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میںچھریوں کے وار سے عامر نامی شخص جان بحق جبکہ ساجد شاہ اور منظور زخمی ہو گئے، پولیس نے دو طرفہ مقدمات درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی۔

عید کے دوسرے دن مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران سے جھیل سیف الملوک جانے والی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے دو افرادقاضی حبیب سکنہ پشاوراور ایاز قادر سکنہ چارسدہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد ڈرائیور محمد ناصر ،امانت اللہ،محمد عبید اللہ اور غلام سید شدید زخمی ہو ئے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتطامیہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ کیں۔

عید کی تیسری رات تور غر تھانہ جدباء کی حدود اشاڑی میں تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ایک خاندان پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ رشتہ داروں کے گھر سے واپس آرہے تھے ۔فائرنگ کے نتیجہ میںسید حبیب اور اسکا بیٹا واجد خان موقع پر جاں بحق جبکہ بیوی ثمینہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔زخمی خاتون کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ،پولیس کے مطابق مقتول سید حبیب نے چند سال قبل ثمینہ بی بی سے کورٹ میںپسند کی شادی کی تھی ان خطوط پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

ضلع کوہستان میں تھانہ پٹن کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر دو قبائل کے مابین تصادم ہوا ، فائرنگ کے نتیجہ میں عبد الرشید نامی شخص جاں بحق ہوا جبکہ دونوں اطراف سے چھ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کرزخمیوں کو ہسپتال روانہ کر دیا اور مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے۔ مانسہرہ ڈہوڈیال کے گائوں شنئی بالا میں 5 سالہ بچی خدیجہ دختر بدرالاسلام نہر میںڈوب کر جاں بحق ہوگئی، جس کی نعش گھر سے ایک کلو میٹر دور سے بر آمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :