20سالہ نوجوان سجی کوٹ آبشار میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، نعش نکال لی گئی

بدھ 28 جون 2017 20:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) 20سالہ نوجوان سجی کوٹ آبشار میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔نوجوان کی نعش نکال لی گئی۔ ابراہیم گر کر جان بحق ہو گیا ۔مانسہرہ کے رہائشی 20سالہ ابراہیم عید ملنے حویلیاں اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ابراہیم عید کے دوسرے روز سجی کوٹ آبشار میں نہانے گیا تھا جہاںڈوب کر جاں بحق ہوا۔واضح رہے کہ سجی کوٹ آبشار میں قبل ازیں بھی متعدد افراد ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آبشار میں نہانے پر پابندی عائد کرنے کے باوجود پابندی پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :