ملکی ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑ رہی ہے، عوام دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی

بدھ 28 جون 2017 20:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاہے کہملکی ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑ رہی ہے، پاکستان کے عوام دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی انہیں مسترد کریںگے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی بہترین حکمت عملی اور منصوبوں نے ان لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

وہ اپنی رہائش گاہ پر حلقہ سے عید ملنے کیلئے آنے والے معززین سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حلقہ کے ناظمین کونسلرز،ممبران ضلع و تحصیل کونسلوں اور معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر اورٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔ گیس کے منصوبوں میں اربوں روپے کے کام جاری ہیں جو علاقے رہ گئے ہیں ان علاقوںکاسروے کروا کر انہیں بھی سوئی گیس کی فراہمی کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ ترقی مسلم لیگ( ن) کا اولین منشور ہے جس پر پہلے دو سال موجودہ حکومت نے بھرپور کام کیا ہے اور اب حلقوں کی ترقی کے کام پر عمل درآمد شروع ہے۔