سیالکوٹ گاؤںجانے والی جیپ پٹن کلاں کے مقام پر کھائی میں جاگری

ساس، بہو جاں بحق، باپ دو بیٹوں سمیت شدید زخمی

بدھ 28 جون 2017 20:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) چاند رات کو ایبٹ آباد سے سیالکوٹ گاؤں جانے والی پوٹھوہار جیپ پٹن کلاں کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ساس بہو جاں بحق جبکہ باپ 2بیٹوں سمیت شدید زخمی ہوگیا ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی امتیاز قریشی اپنی والدہ اوربیوی بچوں کے ہمراہ جیپ نمبری آئی سی ٹی 477 پرچاند رات کو عید منانے اپنے آبائی گاؤں سیالکوٹ جارہا تھا۔

پٹن کلاں کے مقام پر جیپ بے قابوہوکر گہری کھائی میں گرنے سے امتیاز قریشی کی والدہ مسماة سکینہ بی بی اوراہلیہ مسماة رابعہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ امتیاز قریشی اوران کے 2بیٹے حماد اورشہیر شدید زخمی ہوئے۔حادثہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ بکوٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ آئے اورمقامی افراد کی مدد سے جاں بحق وزخمی افراد کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :