عید الفطر کے دوران ایبٹ آباد،نتھیاگلی،ایوبیہ اوردیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش

عید کے دوران ضلع ایبٹ آباد میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں،500ٹریفک پولیس اہلکارتعینات ہیں۔ڈی پی او

بدھ 28 جون 2017 20:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) عید الفطر کے دوران ایبٹ آباد،نتھیاگلی،ایوبیہ اوردیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش رہا۔ عید کے دوران ایبٹ آباد میں سیاحوں کی ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے اس حوالہ سے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ضلع ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی عید کے دوران چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئی500ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔وارڈن سسٹم کے تحت فراہم کئے گئے جدید سہولیات سے آراستہ موٹرسائیکل بھی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو فراہم کئے گئے ہیں۔مری روڈ اورشاہراہ ریشم پر ٹریفک کا زیادہ رش ہے۔ٹریفک پولیس اہلکار مستعدی سے ٹریفک کنٹرول کررہے ہیں۔ڈی پی او نے سیاحوں سے ٹریفک پولیس اہلکاروں سے مکمل تعاون کی اپیل اورٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔