چیئرمین اورسیز پاکستانیز کمیشن چودھری طارق سبحانی کاچائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا دورہ، بچوں میں عیدی تقسیم کی

بدھ 28 جون 2017 20:50

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء)چیئرمین اورسیز پاکستانیز کمیشن و رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے چیئرمین چودھری رسالت گجر اورشہریار سبحانی کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا دورہ کیا،چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں مقیم بچوں سے ملاقات کی اور ان میں عیدی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چودھری طارق سبحانی نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کرنا چاہیے، عید مسلمانوں کیلئے اللہ کی طرف سے تحفہ ہے اور اس دن اپنی خوشیوں میں غرباء ، مساکین اور متوسط افراد کو شامل کر کے حقیقی عید منانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔