سیالکوٹ میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

بدھ 28 جون 2017 20:50

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) ملک بھر کی طرح سیالکوٹ و گردونواح میںبھی عید الفطر انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ عید کے بڑے بڑے اجتماعات مساجد،امام بارگاہوںاور روحانی خانقاہوں پر منعقد ہوئے جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے خالق کائنات کے حضور سجدہ ریز ہوئے اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی اجتماعی دعائیں مانگی گئیں۔

ان اجتماعات میں علماء و مشائخ عظام نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے اپنے خطابات میں کہا کہ مدینہ پاک ہماری محبتوں اور عقیدتوں کا مرکز و محور ہے اور اس کا دفاع ہر مسلمان پر فرض ہے ۔مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتا ہے پر اپنے آقاﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ۔ مرکزی سرپرست اعلیٰ پاکستان مشائخ وعلماء کونسل پیر سید فرخ شاہ کوہاٹی ،ادارہ وحدت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر مفتی خادم حسین خورشید الازہری ،ضلعی چیئرمین پاکستان مشائخ و علماء کونسل سیالکوٹ صاحبزادہ پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی،ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ توقیر الحسن اشرفی قادری اور آستانہ عالیہ منڈیر شریف سیداں کے خلیفہ مجاز علامہ مفتی خادم حسین خادم القادری سمیت دیگر علماء نے نماز عید الفطر کے اجتماعات سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرافواج پاکستان کی ’’ضرب عضب، ردالفساد‘‘آپریشن کی کامیابی ،سانحہ احمد پورشرقیہ بہاولپور آئل ٹینکرکے مرحومین کی مغفرت اور ملکی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :